ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاک پر کارروائی کو لے کر مرکز کی حمایت میں آگے آئے نتیش، کہا اس مسئلے پر سیاست نہ کریں

پاک پر کارروائی کو لے کر مرکز کی حمایت میں آگے آئے نتیش، کہا اس مسئلے پر سیاست نہ کریں

Wed, 06 Mar 2019 23:32:03    S.O. News Service

پٹنہ، 06 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے پلوامہ یا اس کے بعد پاکستان پر ہوئے ہوائی حملے پر بیان بازی کرنے والوں کو نصیحت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کسی کو اس معاملے پر سیاسی بیان بازی نہیں کرنی چاہئے۔نتیش کمار نے بدھ کو پٹنہ میں ایک پروگرام کے بعد صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان مسائل پر کوئی بات نہیں کرنی چاہئے۔آج جو پورے ملک کے جذبات ہیں اس کو سمجھنا چاہئے۔نتیش نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے، بات ملک کے اتحاد اور سالمیت کی ہے۔اس پر پورے ملک میں سب لوگوں کے جذبات ایک ہیں۔اس پر کوئی پولیٹکل بیان نہیں دینا چاہئے۔نتیش کے بیان سے صاف ہے کہ وہ پلوامہ حملہ اور پاکستان پر ہندوستان کی کارروائی کے معاملے پر بیان بازی سے خوش نہیں ہیں اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے کے خلاف ہیں۔نتیش نے یہ بھی کہا کہ تمام متحد ہیں۔اپنی فوج نے جو کام کیا ہے، اس سے لوگوں کے ذہنوں میں فوج کے تئیں احترام بڑھا ہے۔نتی
 


Share: